چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، پاکستانی ٹیم کی جیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
چیئرمین صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ فائنل میچ کی حیثیت رکھتا ہے، امید ہے کہ کل فتح پاکستان کی ہوگی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News