Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، یاسمین راشد
یاسمین راشد

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی پولیو ڈے کے موقع پر وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، پنجاب کو پولیو فری بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پنجاب کے بچوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپیل کی کہ والدین اپنے معصوم بچوں کو مستقل جسمانی محتاجی سے پچانے کے لیے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈیڑھ ماہ قبل پنجاب بھر میں کیسز کی تعداد 100 سے زیادہ نہیں تھی، ڈیڑھ ماہ میں موسمی تبدیلی آنے کے بعد ڈینگی کے کیسز بڑھے ہیں، سب سے زیادہ کیسز اب تک لاہور میں رہورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت نے کہا تھا کہ ہم نے اب کورونا کے بیڈز کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے لیئے بھی انتظامات مکمل کیئے ہیں، ڈینگی کیلئے 500 سے زائد لاہور میں بیڈز ڈینگی کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں تمام ایمرجنسیز میں الگ ڈینگی کاونٹر بنا دیا گیا ہے، وہیں پر سی بی سی مشینز بھی دستیاب ہیں، تمام اسپتالوں میں ایک ہی طرز پر یہ کاونٹر بنائے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز اب آہستہ آہستہ کم ہو رہے ہیں، ویکسینیشن کے عمل کی بات کی جائے تو تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مبارک دیتی ہوں کہ کل آٹھ لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے، اب تک چار کروڑ پجھتر لاکھ لوگوں کو ہنجاب میں ویکسین لگ چکی ہے، ان میں ساٹھ فیصد افراد کو پہلے جبکہ چالیس فیصد افراد کو دونوں ڈوزز لگ چکی ہیں، ٹیکا لگوائے بغیر جو لوگ سرٹفکیٹ حاصل کر چکے ہیں وہ نو ہزار افراد ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر