Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ افغانستان، قومی ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی یا نہیں؟

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ افغانستان، قومی ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی یا نہیں؟

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ دو میچز میں شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعد قومی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 29 اکتوبر کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  بھارت اور پھر کیویز کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے قومی ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف اُتاری گئی ٹیم کو ہی نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُتارا تھا اور اب  شاہینوں کا مقابلہ افغانستان سے ہے،  بظاہر تو پاکستان اپنے وننگ کمبی نیشن کو خراب نہیں کرتا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ افغانستان یا اس کے بعد نمیبیا یا اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی کچھ  تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں سرفراز احمد، حیدر علی ،عثمان قادر، محمد نواز ، خوشدل شاہ اور وسیم خان جونیئر کو پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

جن کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں وہ اب تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں تاہم ممکن ہے کہ  افغانستان، نمیبیا، اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے ان میں سے کسی کرکٹر کو ٹیم میں شامل کرے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک وننگ کمبی نیشن میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ گروپ ٹو میں شامل پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے اپنی راہ ہموار کرلی ہے، اور اب قومی ٹیم کے اگلے تین میچز افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے ہیں۔

Advertisement

پوائنٹس ٹیبل پر بھی پاکستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں پہلے نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر