Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے سفیر نامزد کردیا

Now Reading:

امریکہ نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے سفیر نامزد کردیا

امریکہ نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے سفیر نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے سفیر نامزد کیا ہے۔

ڈونلڈ بلوم کئی برس سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور، قونصل جنرل اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن ہی قائمقام سفیر کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے لیے تقرر شدہ سفیر ڈونلڈ بلوم پہلے بھی کئی ممالک میں سفارتی ذمے داریاں ادا کر چکے ہیں، وہ اس سے قبل کابل کے سفارتخانے میں بحیثیت قونصلر برائے سیاسی امور خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اسکے علاوہ ڈونلڈ بلوم لیبیا میں بھی بطور ناظم الامور ذمے داریاں نبھا چکے ہیں جبکہ ڈونلڈ بلوم مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہے ہیں۔

Advertisement

ڈونلڈ بلوم اس وقت بھی 2019 سے تیونس میں امریکہ کے سفیر ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں طویل عرصے سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں ہے، اس وقت انجیلا ایگلر بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر