Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی وباء سے شہریوں کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

Now Reading:

ڈینگی وباء سے شہریوں کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ڈینگی وباء سے شہریوں کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرِ صدارت ڈینگی صورت حال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں ڈینگی صورت حال پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور کو عہدے سے ہٹانے اور انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں معاون خصوصی کامران بنگش، پشاور سے منتخب اراکین اسمبلی اور چیف سیکرٹری کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ محمود خان کو ڈینگی کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ صوبے میں پہلی بار 37 اینٹامولوجسٹ بھرتی کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے عوامی نمائندوں اور متعلقہ اداروں پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی بنانے کی ہدایت کی اور ڈینگی کے تدارک کیلئے گھر گھر مہم اور عوامی آگہی کے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کو ڈینگی کے تدارک کے لیے جاری کردہ فنڈز کی جانچ پڑتال کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا کر رپورٹ پیش کی جائے، صوبے بھر میں ڈینگی تشخیصی ٹیسٹ مفت کیے جائیں، عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں اقدامات کو مؤثر بنایا جائے، انسداد ڈینگی اقدامات سے متعلق عوامی نمائندوں کے ساتھ ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی تدارک کے لیے محکمہ صحت، بلدیاتی ادارے، ڈبلیو ایس ایس پی باہمی اشتراک سے اقدامات تیز کریں، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، کڈنی سینٹر کے لیے دو دن میں فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی وباء سے شہریوں کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے تمام ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک کی ملاقات
یورپی یونین کےساتھ مل کرکام کرنےکےخواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر