Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے خلاف جیت کے بعد پاکستان اب ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے،غیر ملکی کرکٹرز

Now Reading:

بھارت کے خلاف جیت کے بعد پاکستان اب ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے،غیر ملکی کرکٹرز

غیر ملکی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت کے بعد پاکستان اب ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخی فتح پر کرکٹ شائقین کی نظریں تو تھیں ہی لیکن ساتھ ہی سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ کی دنیا کے معروف ناموں نے بھی نہ صرف اس میچ کو اہمیت دی بلکہ میچ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تو دل ٹوٹا آخر کار، ہمارے پڑوسی اچھا کھیلے ، لیکن مجھے یقین ہے کہ بھارت ضرور واپسی کرے گا۔

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھارتی باؤلنگ کے حوالے سے کہا کہ بھارت کی باؤلنگ میں کوئی جان نہیں تھی اور اس نے مخالف ٹیم کے سامنے کچھ زیادہ چیلنجز نہیں رکھے۔

Advertisement

اس سے قبل کی گئی ایک ٹویٹ میں ہرشا بھوگلے نے میچ کے بعد نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں اور ایم ایس دھونی کی ملاقات کو بھی سراہا۔

Advertisement

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی مائیکل وان نے پاکستان کی فتح پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی سی بی کو مبارک باد دی اور کہا کہ فیورٹس کی پٹائی کرنا اسے کہتے ہیں۔

سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے ایک ٹویٹ کی جس میں بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ہاں جی! واک اوور چاہیے؟

Advertisement

کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے بھی پاکستان کی فتح کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف اس زبردست جیت کے بعد میری رائے میں پاکستان اب فیوریٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر