Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیشت خطرات سے نکل کر معاشی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے،  وزیر خزانہ

Now Reading:

معیشت خطرات سے نکل کر معاشی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے،  وزیر خزانہ
وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت خطرات سے نکل کر معاشی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ تحریک انصاف زاہد حسین کاظمی کی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات ہوئی جس میں وزیرخزانہ نے تحریک انصاف کے رہنما کو اپنے دورہ امریکہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران معاشی امور، عوام کو فراہم کردہ سہولیات اور ٹیکس نظام کی اصلاح کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مہنگائی میں کمی اور معاشی ڈھانچے کی اصلاح کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر عالمی اداروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جبکہ ناقص پالیسیوں اور نظام کی تباہی سے معاشی بحالی کا کام پیچیدہ اور نہایت محنت طلب رہا ہے۔

 شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معیشت خطرات سے نکل کر معاشی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ہر فیصلے میں غریب عوام کا مفاد پیش نظر رہتا ہے۔

Advertisement

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات کرتے وقت بھی عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مہنگائی میں کمی سمیت معاشی محاذ سے جلد عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔

نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کی تباہ کاریوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں، فلاحی ریاست کے تصور کے پیش نظر تحریک انصاف کی حکومت نے غریب شہریوں کا بھرپور خیال رکھا ہے۔

 زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور بین الاقوامی تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہیں، خطے کی صورتحال اور چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے معاشی حکمت عملی کی تیاری دوراندیشی کی علامت ہے۔

نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ تحریک انصاف نے کہا کہ وباء کے باوجود معیشت کو ترقی کے مواقع اور ماحول  میسر ہیں، خود کفالت کے حصول کیلئے ٹیکسوں کی ادائیگی کا کلچر فروغ دینا ہوگا۔

زاہد حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی اور مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی سے مہنگائی میں مؤثر کمی کا نسخہ قابل تحسین ہے۔

نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ تحریک انصاف زاہد حسین کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کی ناکہ بندی سے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ آمدن میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر