Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں احتساب کے نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے، احسن اقبال

Now Reading:

پاکستان میں احتساب کے نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتساب کے نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی اور احتساب کے نظام پر سوالیہ نشانات اٹھائے جارہے ہیں، نیب احتساب گردی کے ذریعے جھوٹے مقدمات بنا رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 5 سالوں میں 3200 ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے، 32 روپے کی کرپشن دکھا دیں، حکومت نےعوام پر مہنگائی کا ایٹم بم چلایا، آنے والے دنوں میں مہنگائی کے مزید ایٹم بم چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی احتجاج پروگرام ملکی سطح پر چلے گا، حکومت کے خلاف احتجاج کی حتمی منزل اسلام آباد ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ سی پیک کو کسی بھی طرح متنازع نہیں بنانا چاہیے، روز روپیہ ڈالر کے مقابلے میں گررہا ہے، حکومت کا فرض ہے معاشی بنیادوں کو مستحکم کرے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبے ہمارے دور کے لگائے ہوئے ہیں، ملک میں بےیقینی صورتحال پر سرمایہ کاری نہیں ہوگی، ہمارے دورمیں سی پیک کے ذریعے 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، سی پیک نے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے مزید کہا کہ کسی ملک کی کرنسی گرے تو کوئی بیرونی سرمایہ کار نہیں آئے گا، پاکستان اور چین کے تعلقات بہت قریبی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر