Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے ، فواد چوہدری

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رواں عشرے کو رحمت للعالمین ﷺ کے نام سے منسوب کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ، سارے معاملات حل ہوچکے ہیں،اپوزیشن کا کام ہی نقطہ چینی کرنا ہے ، آج آٹے اور چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ، گنے کی بمپر کراپ ہونے جارہی ہے،مستقبل میں چینی کی قیمتیں مزید کم ہونگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ صرف سندھ میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہیں ، اپوزیشن کی بنیادی طور پر کوئی سیاسی سوچ نہیں ، اپوزیشن  کرپشن مقدمات ختم کرانے کیلئے ڈیل کرنا چاہتی ہے ، اپوزیشن کی دکان  پہلے چلی نہ اب چلے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے ، مولانا کو مشورہ ہے کہ وہ لوگوں کے جلسوں کیلئے رینٹ کا کام شروع کردیں ، پورا ملک سبسڈی پر نہیں چلایا جاسکتا ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونگی تو ہمارے ہاں بھی کم ہوجائینگی ، احتجاج کرنیوالوں سے پوچھیں کہ رواں سال 12ارب ڈالر کے قرضے کہاں سے واپس کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر