Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Now Reading:

نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے نئے گراؤنڈز بنانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں باقاعدہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب گیمز اوردیگر کھیلوں کے مقابلے کرانے کی ہدایت کی اورکہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی 360 گراؤنڈز گاؤں کی سطح پربنائی جائیں گی، گاؤں کی سطح پر 105 گراؤنڈز مکمل ہوچکی ہیں، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز بنائے جائیں گے، لاہور میں ہاکی ہائی پرفارمنس سنٹر بنے گا۔

اجلاس میں باٹا پور کے قریب 600 کنال اراضی پر اولمپک ویلج کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے اولمپک ویلج کے منصوبے کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 17 تحصیلوں میں اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے، انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس سائنس قائم کر کے ٹیلنٹ کو مزید نکھاریں گے۔

Advertisement

سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ اسپورٹس فسیلیٹیز پر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے، اسپورٹس انفراسٹرکچر کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ اورسیکرٹری اسپورٹس نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کیساتھ توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کردی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر