Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت کیسے اپ گریڈ کریں؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

Now Reading:

لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت کیسے اپ گریڈ کریں؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت کیسے اپ گریڈ کریں؟ آئیں آج آپ کو اس اسٹوری میں بتاتے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 بھی لانچ کر دیا ہے، لیکن بعض لوگوں کو اس بات کی پریشانی لاحق ہو گئی ہے کہ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت کیسے اپ گریڈ کریں؟

ونڈوز 11 کو انسٹال کرنے کے لیے ضروری ہدایات

ونڈوز 11 کو انسٹال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اپ گریڈ ہو۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے تمام کمپیوٹرز جن پر ونڈوز 10 کو انسٹال کیا گیا ہے، ان کو ونڈوز 11 کو اپ گریڈ نہیں کیا جا سکتا، تاہم ونڈوز 10 کے حامل تمام نئے لیپ ٹاپس پر ونڈوز 11 مفت اپ گریڈ ہو سکے گی۔

Advertisement

کمپیوٹر پر اس مسئلے کا بھی حل ٹیکنالوجی ماہرین نے نکال لیا ہے، یعنی کچھ طریقے آزما کر کمپیوٹر پر بھی ایسا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے آپ کی ڈیوائس میں کم از کم 64 جی بی اسٹوریج، 4 جی بی ریم، ٹی پی ایم 2.0 (ٹرسٹڈ پلیٹ فارم موڈیول) سپورٹ، زین 2 سی پی یو یا انٹیل 8 جنریشن کافی لیک درکار ہوں گے۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کی ڈیوائس ونڈوز 11 اپ گریڈ کے لیے اہل ہے یا نہیں، مائیکرو سافٹ کی پی سی ہیلتھ چیک ایپ کے ذریعے اسے چیک کر لیں، اس کے بعد اپنا تمام ضروری ڈیٹا، ایپس اور دستاویزات کا بیک اپ بنا لیں، اب سیٹنگز میں جا کر اپ ڈیٹ اینڈ سیکیورٹی اور پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر جائیں۔

اپ ڈیٹس میں اگر ونڈوز 11 دستیاب ہو تو وہاں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کا آپشن نظر آئے گا، اس کے بعد ڈاؤن لوڈ اور انسٹال پر کلک کریں اور پھر آن اسکرین ہدایات پر عمل کرتے جائیں۔

لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی الحال تمام اہل ڈیوائسز پر بھی اپ گریڈ دستیاب نہیں ہوگی، ونڈوز 11 کو بتدریج متعارف کرایا جائے گا، اور 2022 کے وسط تک یہ اپ گریڈ دستیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ مکمل طور پر بدلنے کے قریب
فیس بک نے میسنجر صارفین کی آسانی کیلئے نہایت شاندار نئے فیچرز متعارف کروا دیئے
اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایلون مسک کی نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
عید کے بعد کن افراد کی سمیں بلاک کر دی جائیں گی؟ بڑا اعلان ہوگیا
گوگل نے اینڈرائیڈ فونز صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
کائنات میں ایلین کی موجودگی پر ایلون مسک نے کیا کہا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر