Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا3 تا 13ربیع الاول عشرہ رحمت العالمین منانے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا3 تا 13ربیع الاول عشرہ رحمت العالمین منانے کا فیصلہ
نورالحق قادری

وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمت العالمین منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمۃ للعالمین منانے کے حوالے وزارت مذہبی امور میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اور عشرہ رحمت العالمین میں علماء کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء موثر عوامی آگہی دیں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پبلشرزعشرہ رحمت العالمین کے دوران سیرت کی کتب پر خصوصی رعایت دیں۔ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی زیر صدارت  نے مزید کہا کہ پیمرا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا۔ دوسرے اسلامی ممالک میں منعقدہ ربیع الاول کے پروگرامز کی خصوصی تشہیر کی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے لوگ چین اور چینی عوام کے لئے بہت زیادہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ، سنکیانگ کی  اقتصادی اور سماجی ترقی نے یہاں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر کیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ سنکیانگ ثقافتی طور پر وسطی ایشیاءو مشرقِ وسطی کی ثقافت کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ سنکیانگ خطے کے باشندوں کے ساتھ ہماری مذہبی اور ثقافتی وابستگی ہے اور اس علاقے میں چوبیس ہزار خوبصورت مساجد ہیں جو اس وقت مذہبی اور نسلی ہم آہنگی کی نمائندگی کا ثبوت ہیں۔

 نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سنکیانگ پاک چین اقتصادی راہداری کا مرکز ہونے کی وجہ سے مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے، اپنی ملاقاتوں کے دوران چینی سفارتخانے کو ہمیشہ اس خطے کے مسلمان باشندوں  کی بہتر زندگی کیلئے متوجہ  پایا جبکہ چین نے اپنے قانون کے ذریعہ مذہبی عقائد اور آزادی کے تحفظ کی بھی  ضمانت دی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ اسلام وہ بنیادی اصول ہے جو ہماری اقدار کا تعین کرتا ہے اور ہمارے طرزِ زندگی کو کنٹرول کرتا ہے، چین مسلمانوں کے  حج ،رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور دیگر مذہبی تہوار منانے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔

اپنے بیان میں نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ چینی ریاست نے قرآن پاک ،صحیح بخاری شریف کے معیاری ترجمے، چینی، اویغور، قازق اور کرغیز زبانوں میں شائع کرنے کی حمایت بھی کی ہے اور ان کی حفاظت کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں۔

 نور الحق قادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی حکومت کی جانب سے مذہبی اور ثقافتی مقامات ،مساجد کے تحفظ  اور جدید سہولیات کیلئے فنڈز مختص کرنے کو سراہتے ہیں ، ان اقدامات میں کاشعر میں ادکاہ مسجد، ینبنگ میں بیت اﷲ مسجد، ینغنگ میں اُرمچی مسجد اور حورتاں میں جیامن مسجد قابل ذکر ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکومت نے چائنا اسلامک انسٹیٹیوٹ ، سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ اور سنکیانگ اسلامک سکول قائم کیا ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سہولیات بنیادی اقدار کی ترویج کریں گی اور اسلامی تعلیمات اور اصولوں کو فروغ دیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جمہوری دور میں غلط کیس بنا کر جیل میں ڈالے جانے پر تکلیف ہوتی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید میلاد النبیﷺ کی چھٹی کا اعلان
ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز بیرون ممالک اسمگل ہونے کا انکشاف
اہلکاروں کو معطل کر کے پارلیمنٹ کی عزت بحال نہیں ہو سکتی، لطیف کھوسہ
علی امین نے اشتعال میں آکر افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی، عرفان صدیقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر