پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم میں تبدیلیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں نمبر ون ون ڈے بیٹسمین بابر اعظم نے ٹیم سلیکشن ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاری ، متحدہ عرب امارات کی پچوں کے حالات اور دیگر مسائل سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔
بابراعظم نے کہا کہ کچھ کھلاڑی نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوران اچھی فارم میں نہیں تھے ، ٹیم میں تبدیلیاں اس لیے کی گئیں کیونکہ کچھ کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔
27 سالہ کھلاڑی نے ٹیم میں نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا تجربہ کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جسے ہمارے اسکواڈ کے فٹ ممبروں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں اپنے ملک کی قیادت کرنا فخر اور اعزاز کی بات ہے لیکن یہ ایک مشکل کام بھی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ٹیم کی کپتانی میرے لیے ایک چیلنجنگ کردار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News