Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئین شپ کا تیسرا راؤنڈ مکمل

Now Reading:

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئین شپ کا تیسرا راؤنڈ مکمل

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا تیسرا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔

کے پی نے اپنی دوسری اننگز میں 133 رنز کا ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا،محمد سرور آفریدی نے 82 رنز بنائے جبکہ علی شفیق نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل 58 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے خیبرپختونخوا کے اسپنر ساجد خان نے دوسری اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Advertisement

اس سے قبل سدرن پنجاب کے 202 رنز کے جواب میں کے پی نے اپنی پہلی اننگز میں 260 رنز بنائے تھے۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فالو آن کا شکار سندھ کی ٹیم سعد خان اور سیف اللہ بنگش کی شاندار 348 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سعد خان نے 17 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 203 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سیف اللہ بنگش 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 187 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سندھ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 517 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔

جواب میں ناردرن نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔

اس سے قبل ناردرن کے 368 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 128 رنز بناکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

Advertisement

اُدھر بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کے مابین رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا گیا میچ بھی ڈرا ہوگیا۔

عمران ڈوگر کی 143 رنز کی اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں سینٹرل پنجاب کے 418 رنز کے جواب میں بلوچستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔

81 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سینٹرل پنجاب نے 4وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔

عابد علی نے 96 اور عمران ڈوگر نے 93 رنز بنائے۔

جواب میں بلوچستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔

عمران ڈوگر 56 اور عظیم گھمن 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر