جگر، انسانی جسم کا وہ عضو ہے جو کہ جسم میں خون بنانے کی صلاحیت اور اسے آلودگی سے پاک رکھنے کا کام کرتا ہے جبکہ گردے انسانی جسم سے فاصل مادے کو نکالنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسی طرح اگر گرودوں کا خیال رکھا جائے تو یہ ٹھیک انداز میں اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔
لیکن جگر اور گردوں کو کس طرح صاف رکھا جائے اور اسکی صحت کے لئے کیا کیا کرنا چاہیئے۔
ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے قدرتی غذاؤں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے ۔
علاوہ ازیں جہاں زیتوں کے بہت سے فائدے موجود ہیں وہیں زیتون کے پتوں کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔
جگر کی صفائی کے لئے اگر زیتون کے پتوں کا قہوہ بنا کر پیا جائے تو ایسی صورتحال میں یہ بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ یہ ایک سے دو مرتبہ پی لیں اس سے آپ کے گردے اور جگر ڈیٹاکس ہو کر ایک دم ایسا نیا ہو جائے گا کہ جگر اور گردوں کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی باقی نہیں رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News