Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی کے وقار النساء کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا، شیخ رشید

Now Reading:

راولپنڈی کے وقار النساء کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا، شیخ رشید
امپورٹڈ حکومت

شیخ رشید

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے وقار النساء کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار باقاعدہ وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں خواتین کے لیے تین سرکاری یونیورسٹیاں ہوں گی، رواں سال میری کوششوں سے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں آیا، تین خواتین یونیورسٹییز کے علاوہ 60 دیگر تعلیمی ادارے قائم کرچکے ہیں، راولپنڈی شہر میں تعلیمی اداروں کا ہدف مکمل کرچکے ہیں۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر میں ایک سرکاری آئی ٹی یونیورسٹی بھی قائم کریں گے، پنڈی والوں کو خوشخبری جلد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کیلئے تیار
اسحق ڈار کے بعد صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی بھی احتجاج ختم کرنے کی درخواست
اسحاق ڈار نے 15 اکتوبر کی احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کر دی
آئینی ترمیم پر اتحادی پیپلز پارٹی، ن لیگ آمنے سامنے آگئے
بلاول بھٹو کا آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ایکس پر پیغام
وزارت قومی صحت میں رائٹ سائزنگ سفارشات تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر