تمام کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ، بابر اعظم

مریم اقبال

23rd Oct, 2021. 03:51 pm
بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ میں ریکارڈ ہمیشہ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں ، ہم کل ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہوگی ، سرفراز احمد اور شعیب ملک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو سپن بولنگ کے خلاف بہت خوب کھیلتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف میچ بھی اہمیت کا حامل ہے ، ہم دونوں میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ تبدیل کر دیتے ہیں ، میں ہمیشہ پاکستان ٹیم کو مضبوط مانتا ہوں۔

ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک پلان کے مطابق میدان میں اترنا پڑتا ہے، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے اس سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے ساتھ میچ میں گراؤنڈ سے باہر بہت سرگرمیاں ہوتی ہیں، ہم گراؤنڈ سے باہر اور اندر کے ماحول کو اپنے ذہنوں پر حاوی نہیں ہونے دے رہے۔

ویراٹ کوہلی نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ پریشر گیم ہوتی ہے، ہم نے کبھی ڈسکس نہیں کیا ہمارا پاکستان کے خلاف کیا ریکارڈ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے باولرز حالیہ عرصے میں بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، یہ کہنا درست نہیں کہ بھارتی بیٹنگ اور پاکستانی باؤلنگ کا مقابلہ ہوگا۔

ویراٹ کوہلی نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ کو بھی دوسرے میچ کی طرح لے رہے ہیں، اندازہ ہے کہ بہت عرصہ کرکٹ نہیں ہوئی لیکن پلئیرز بہت اہم ہے۔

Square Adsence 300X250