پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

مریم اقبال

16th Oct, 2021. 01:51 pm
مرتضیٰ وہاب

ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار معاشی ترقی کی مثالیں دیتے ہیں ، میرا سوال ہے کہ ملک ترقی کررہا ہے تو مہنگائی کیوں ہورہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ معاشی اعتبارسے چیزیں درست ہیں تو باربار مہنگائی بم کیوں گرا رہے ہیں ، یہ پاکستان تحریک استحصال ہے ، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز میں اضافہ ہوتا ہے ، ملک میں دومسائل ہیں،ایک عمران اور دوسری مہنگائی ، اقتدار میں آنے کے بعد یو ٹرن لیتےہیں تو افسوس ہوتا ہے۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیٹرول ، ڈیزل ، بجلی ، گیس ، آٹا اور چاول کوئی ایک چیز جس میں ریلیف دیا ہوا ، وفاق سےبات کروتو کہتےہیں ماضی کی حکومتوں کی وجہ سےملک ترقی نہیں کرپایا ، کہتےتھے ایک ٹیم ہے جو آئے گی انقلاب آجائےگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کہتےتھے عمران آئےگا تو انقلاب آئےگا،ایسا کچھ نہیں ہوا ، ماضی میں3روپے کی سفارش آتی تھی 2 روپے بڑھائےجاتے تھے ، آج اوگرا 5 روپےکاکہتی ہےتووزیراعظم 10روپےبڑھادیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے ، حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے عوام رو رہی ہے ، آپکی حکومت میں کوئی ایک چیز بتا دیں جس میں کمی آئی ہو ، اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،ایک وعدہ وفا نہیں کیا۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک وعدہ وفا کیا جو تھا کہ میں چیخیں نکلواؤں گا ، خان صاحب نے 22کروڑ عوام کی چیخیں نکال دیں۔

Square Adsence 300X250