گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقے سے منایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاﺅس میں بھی لنگر عام شروع کیا گیا ہے، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقے سے منایا جائے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے دنیا میں امن، محبت اور پیار کا پیغام دیا، اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ لوگ اس پیغام کو پڑھیں اور اس پر بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس میں لنگر 19 اکتوبر تک جاری رہے گا، گورنر ہاﺅس کا گیٹ عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، لوگ جوق در جوق لنگر میں شرکت کررہے ہیں، 22 اکتوبر کو سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا گورنر ہاﺅس میں انعقاد کررہے ہیں، علماء مشائخ ، مفتیان ، اور گدی نشینوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام گورنر ہاﺅسز اور تاریخی عمارتوں کو سجا دیا گیا ہے، ہماری لئے محمد ﷺ کی ذات سے بڑکر کچھ بھی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت بحران کا شکار ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے، وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو سنبھالا، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا لیکن اس حساب سے یہاں مہنگا نہیں ہونے دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News