Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرل کسے کہتے ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟

Now Reading:

بیرل کسے کہتے ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟
پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر

Advertisement

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔

خام تیل کی پیمائش کیلئے استعمال ہونے والا پیمانہ ”بیرل“ وہ لفظ ہے جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بہت زیادہ سننے اور بڑھنے کو ملتا ہے۔

بیرل کا لفظ آج سے تقریباً چھ سو سال قبل لکڑی کے ڈبوں کےلیے استعمال ہوتا تھا جس میں برطانوی لوگ شراب ذخیرہ کرتے تھے اور شراب کی ذخیرہ اندوزی کا یہ طریقہ کار 19 ویں صدی تک جاری رہا جب 19 ویں صدی میں امریکا کی ریاست پنسولوانیا میں تیل کی نقل و حمل کا کاروبار زور پکڑنے لگا تو روایتی بیرل (شراب کی ذخیرہ اندوزی میں استعمال ہونے والا بیرل) کو تیل کےلیے بھی استعمال کیا جانے لگا اور پیٹرولیم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے 1882 میں ’بیرل‘ کو ہی اپنا معیار بنالیا۔

پیٹرولیم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرل کو معیار بنانے کے بعد آج دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کےلیے بیرل کی اصطلاح ہی استعمال کی جاتی ہے۔

ایک بیرل میں 159 لیٹر تیل آتا ہے، آج عالمی مارکیٹ میں فی بیرل پیٹرول کی قیمت 84 ڈالر 92 سینٹ ( پاکستانی 14 ہزار 538 روپے فی بیرل )تقریباً 85 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور اگر اس قیمت کو فی لیٹر پر تقسیم کیا جائے تو ایک لیٹر تیل کی قیمت 0.53 ڈالر یعنی پاکستانی 90 روپے 74 پیسے بنتی ہے۔

Advertisement

اس قیمت میں سیلز ٹیکس، پیٹرولیم لیوی ٹیکس فی لیٹر اور دیگر ٹیکسز کے علاوہ آئل کمپنیز کا مارجن، امپورٹ کرنے کا کرایہ شامل کیا جاتا ہے جب کہ ایل سی، انشورنس، ریفائننگ اور وارفیج چارجز، ڈیلر یا پیٹرول پمپ مالکان کا کمیشن بھی شامل کیے جاتے ہیں جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت معین کی جاتی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کا بشام دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر