Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتحانہ آغاز؛ جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست

Now Reading:

آسٹریلیا کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتحانہ آغاز؛ جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 1 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ربادا نے 19 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔

بعداذاں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں دو گیندوں قبل حاصل کیا۔

 آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جبکہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

119  رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے  جبکہ مارکس اسٹوئنس نے 24 اور میکسویل نے 18 رنز بنائے۔

Advertisement

کینگروز نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کیا تاہم جنوبی افریقا کی جانب سے اینرچ نورٹج نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ربادا ، مہاراج اور  تبریز شمسی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر