Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کا انتقال: جرمن اسپتال نے ابتدائی دستاویز جاری کر دی

Now Reading:

عمر شریف کا انتقال: جرمن اسپتال نے ابتدائی دستاویز جاری کر دی
عمر شریف

جرمن شہر نیورمبرگ کے مقامی اسپتال نے کنگ آف کامیڈی اورلیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال کی ابتدائی دستاویز جاری کر دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متعلقہ بلدیاتی ادارے سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بعد کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی میت کو پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جرمنی میں ہفتے اور اتوار کو سرکاری چھٹی کے باعث پیر کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہو سکےگا۔

جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت بیرونِ ملک منتقل نہیں کی جا سکتی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی میت کو کمرشل پرواز یا ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

Advertisement

واضح رہےکہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف گزشتہ روز جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement

جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ عمر شریف خالق حقیقی سے جا ملے، ساتھ ہی انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
ملائکہ اروڑہ کے بیٹے کا والدہ سے دلچسپ سوال؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر