Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر کا بجلی کے ترسیلی نظام میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

Now Reading:

وفاقی وزیر کا بجلی کے ترسیلی نظام میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان
حماد اظہر
Advertisement

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

 حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی، سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی جبکہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی ۔

 واضح رہے اس سے قبل وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مرے کو مارنے  کے مترادف ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جاتا ہے ، پی ٹی آئی کو جس مقصد کے لیے اقتدار سونپا گیا تھا وہ اپنا کام پوری ایمانداری کے ساتھ کر رہی ہے ، اب تو عوام کی چیخیں بھی آہوں اور سسکیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

امتیاز شیخ نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خوردونوش سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا ، اوگرا نے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تجویز وزارت پیٹرولیم کو دی ہوئی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ایک مرتبہ پھر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دے گی ، موجودہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا
اسٹیٹ بینک نے عید سے قبل پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر