پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
تفصیلات کے مطابق ریلی پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے برآمد مرکزی چوک پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔
احتجاجی ریلی کے مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی غلط فیصلوں کے باعث عوام نان شبینہ کا محتاج ہوگئی ہے، وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھنٹنے ٹیک کر سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے والدین بچوں کو موت کی نیند سولاکر خودکشیاں کر رہے ہیں۔
واضح رہے ریلی اور جلسہ میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ جلسہ میں قرارداد کے زریعے بول ٹی وی کی نشریات منقطع کرنے کی بھی مذمت کی۔
یاد رہے بول ٹی وی حق اور سچ کی آواز ہے جسے خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News