Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلش ٹیم نے 56 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 9 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا انگلش ٹیم میں کرس ووکس کو شامل کیا گیا تھا۔

دبئی میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے 14.2 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو محض 55 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عادل رشید 4، ٹائمل ملز، معین علی 2،2 جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

عادل رشید نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں محض 2 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف 8.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا جبکہ جوس بٹلر 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر