Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، میر ضیاء لانگو

Now Reading:

انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، میر ضیاء لانگو
میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہوشاپ میں دل خراش واقعہ پیش آیا ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں، ہوشاپ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پہلے دن ہی تمام اداروں کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ لواحقین کے ساتھ تعاون کیا جائے، انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ریاست اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حیات بلوچ کیساتھ ظلم ہوا، سانحہ ڈنک کے حوالے سے بھی ریاست نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، عوام لاشوں پر سیاست سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی لاشوں پر سیاست کی جارہی ہے، دھرنے کے شرکاء کے جائز مطالبات کو تسلیم کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے حوالے سے تعاون نہیں کیا جارہا، سیاسی جماعتوں کے ذاتی مفادات کو ریاست تسلیم نہیں کرے گی، لواحقین سے اپیل کرتا ہوں کہ شہداء کو دفنائیں۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان آئیڈیل نہیں، گزشتہ 20 سالوں سے بد امنی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کی کراچی آمد پر کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی؟
پیپلزپارٹی بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند نکلی
مذاکرات کا کوئی پیغام آئے گا تو کھلے عام اعلان کریں گے، بیرسٹرگوہر
انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی؛ بڑا اعلان کردیا
صدر مملکت کا دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر