Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر صدر شوکت مرزایوف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان کے لوگوں نے شوکت مرزایوف کی قیادت پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری کی مڈل ایسٹ گرین انیشئیٹو سمٹ کی سائید لائن پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے تعاون کے ایک مؤثر فریم ورک کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے “یو ایس پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ” کے افتتاحی اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ می خیالات ، مہارت اور ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے جبکہ پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تخفیف ، لچک اور موافقت میں سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہیے۔

Advertisement

اس موقع پر امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری نے وزیر اعظم کو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یو این ایف سی سی سی کانفرنس آف پارٹیز میں موسمیاتی کارروائی پر وسیع عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کی بھی تعریف کی۔

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ، دو طرفہ تعلقات، آب و ہوا اور ماحولیات میں مزید مضبوط کیا جانا چاہیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر