وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز نے ماسٹر پلاننگ وزیر اعلیٰ کو پیش کی۔
اجلاس میں انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے منصوبوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دوبئی ایکسپو میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز میں 2.8 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، ان اینٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام سے بلواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے سولہ ہزار مواقع پیدا ہونگے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبے میں موجود سیاحت کے مواقع سے بھر استفادہ کرکے صوبے کی معیشت کو مستحکم کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس اہم شعبے کو منظم انداز میں ترقی دیکر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔
محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں اس موسم گرما میں 27 لاکھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، ان سیاحوں کی آمد سے صوبے میں 66 ارب کا کاروبار ہوا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام سے صوبے میں سیاحت کو بین الاقوامی طرز پر ترقی دینے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News