Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں نیدرلینڈز کو شکست دے دی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں نیدرلینڈز کو شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ابوظہبی میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ان کا یہ فیصلہ اس وقت ڈراؤنا خواب بن گیا جب کرٹس کیمفر نے 10ویں اوور میں نہ صرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آٹ کرکے نیدرلینڈز کو 51 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم کرکے اس کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی، جہاں اوپنر میکس او ڈوڈ کے 51 اور کپتان پیٹر سیلر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 26 رنز دے کر 4، مارک اڈائر نے 9 رنز دے کر 3 اور جوش لٹل نے 13 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم کے تجربہ کار اوپننگ بیٹسمین پال اسٹرلنگ نے کیون او برائن کے ہمراہ محتاط آغاز کیا۔

Advertisement

 کیون او برائن 9 رنز بنا کر آٹ ہوگئے، جبکہ ان کے بعد آنے والے کپتان اینڈی بالبرینی بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 ایسے میں گاریتھ ڈیلانے نے 44 رنز کی میچ  وننگ اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف کے قریب کردیا، وہ 95 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

 پال اسٹرلنگ ناقابلِ شکست 30 رنز بنائے اور ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کروادیا۔

آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر