Advertisement

والد کی خواہش تھی کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن ہوں ، جواد عمر

مرحوم عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ والد عمر شریف کی خواہش تھی کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد صاحب اب اس دنیا میں نہیں رہے ، تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔

مرحوم عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا کہ بھارت سے بھی آرٹسٹ اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا  گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔

عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version