Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن ختم، مکین ڈٹ گئے، سیل نہیں کیا جا سکا

Now Reading:

نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن ختم، مکین ڈٹ گئے، سیل نہیں کیا جا سکا

کراچی: شارع فیصل سے متصل رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود سیل نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاورکے بعض فلیٹوں کے مکین نقل مکانی کرکے جاچکے ہیں، تاہم بیشتر مکینوں نے کسی طور پر بھی عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 12 بجے بلڈنگ کو سیل کیے جانے کی ڈیڈ لاٸن جاری کی گئی تھی ، نسلہ ٹاور کے مکینوں کو عمارت خالی کرنے کی مہلت ختم ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ فلیٹوں کے مکین اپنا سامان اٹھا کر نقل مکانی کرکے یہاں سے جاچکے ہیں، مگر رہائشیوں کی اکثریت کسی طور بھی جانے کیلئے تیار نہیں۔

مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے بغیر ان کے گھر خالی نہ کرائے جائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع  کروا دئیے گئے ہیں۔

کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانے سے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کروائے ہیں، اشتہار میں کہا ہے کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

ذرائع کے مطابق اشتہار میں کہا گیا ہے کہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی، کمپنیاں تین دن میں سفارشات کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیا تھا۔

 سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم بھی دیا۔

 دوران سماعت چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نسلہ ٹاورکیوں نہیں گرایا ابھی تک ؟؟ کیا ہتھوڑی چھینی سے گرائیں گے؟

چیف جسٹس نے کہاکہ ہمارے نزدیک نسلہ ٹاور ختم ہوگیا صرف گرانے کا مسئلہ ہے ، کمشنر کراچی ایک ہفتے میں ٹاور گرا کر رپورٹ دیں۔

عدالت نے نسلہ ٹاورکی بجلی اور پانی کے کنیکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

Advertisement

چیف جسٹس نے دوران سماعت مزید کہاکہ کمشنر کراچی ایک ہفتے کے بعد رپورٹ پیش کریں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کوعمارت 15 دن میں خالی کرنے کا نوٹس جا ری کیا تھا۔

 اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نےاخبارات میں اشتہار بھی شائع کروایا تھا ۔

جاری کیے گئے نوٹس میں درج تھا کہ نسلہ ٹاور خالی نہ کیا گیا تو رہائشیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

نوٹس میں سپریم کورٹ کے 16 جون اور 22 ستمبر والے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا۔

 نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ عمارت خالی نہ کرنے کی صورت میں فیروز آباد پولیس کی مدد لی جائے گی۔

Advertisement

نوٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے نظرِ ثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر