Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

Now Reading:

کورونا ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام
پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 19 مارچ کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

Advertisement

پنجاب حکومت نے کورونا ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں ویکسین لگانے کی سب سے بڑی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال پیپلز کالونی میں ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا جہاں عثمان بزدار نے گھر گھر ویکسینیشن مہم کا افتتاح بھی کیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریڈ کورونا مہم کے 100فیصد اہداف پورے کئے جائیں، کورونا کے باعث پہلے ہی جانی و مالی نقصان اٹھا چکے، مزید نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شہریوں کو 12 نومبر تک ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی، خصوصی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر جا کر شہریوں کو مفت ویکسین لگائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 10لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ کورونا ویکسین ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

Advertisement

عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے جبکہ ریڈ ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں 14ہزارنئے ویکسینیشن سنٹرزقائم کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر