Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 223 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 223 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 223 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11478نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئی ہیں ، مجموعی اموات کی تعداد7555برقرارہے ، آج مزید233مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد447981ہوچکی ہے ، اب تک6342904نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک467426 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت11890مریض زیر علاج ہیں ، 11638 گھروں میں،27آئسولیشن سینٹرز میں اور225مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 224 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے کے223نئے کیسز میں سے48   کا تعلق کراچی سے ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شرقی 29 ، ضلع جنوبی 7، وسطی اورملیر4-4، کورنگی اور غربی2-2 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جامشورو 26، بدین 20، نوشہروفیروز 18، حیدرآباد 17، سانگھڑ 16، میرپورخاص 15، شہید بینظیرآباد 14، تھرپارکر 10، قمبر 8، ٹنڈوالہیار 7، عمرکوٹ 6 ،سکھر 5، گھوٹکی 4، شکارپور 4، جیکب آباد 3 کیسز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ اسد قیصر کا بڑا سرپرائز
صدر مملکت سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، اقتصادی تعاون مزید فروغ دینے کا عزم
سعودی وفد نے سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیدیا
سندھ میں اساتذہ کی 14 ہزار سے زائد خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ
چلتی ٹرین میں خاتون کا قتل یا خودکشی، ملت ایکسپریس واقعے کی گتھی سلجھ نہ سکی
کے ایم سی حکام سے مفرور ملزم کی تفصیلات طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر