الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 26 اکتوبر کو طلب ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے وکیل کے معاون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 اکتوبر کو وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News