خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا،ڈینگی وائرس سے جاں بحق شخص کا تعلق صوابی سے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4504 ہوگئی ہے، اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے207 مریض زیرعلاج ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران55 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، پشاورمیں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1643 ہوگئی ہے ۔
ہری پوراور صوابی میں 23,23,اورمردان میں 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے124 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News