Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہاز میں یہ تین خفیہ بٹن کیوں موجود ہوتے ہیں اور یہ کیا کام کرتے ہیں؟ جانیے

Now Reading:

جہاز میں یہ تین خفیہ بٹن کیوں موجود ہوتے ہیں اور یہ کیا کام کرتے ہیں؟ جانیے

آسمانوں میں اڑتا جہاز اپنی الگ دنیا رکھتا ہے۔ زمین سے کئی گھنٹوں کا فاصلہ ہونے کی وجہ سے جہاز کے عملے کو کئی طرح کی تیاریاں پہلے سے کرکے رکھنی پڑتی ہیں جن میں خفیہ بٹنز ان کی مدد کرتے ہیں۔

آج ہم اپنی اس اسٹوری میں آپ کو جہاز کے اندر چھپے خفیہ بٹنز کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ کیوں موجود ہوتے ہیں اور ان کا کیا کام ہے۔

شیشے کے نیچے موجود بٹن

جہاز میں شیشہ تو آپ نے کئی بار دیکھا ہوگا لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اسی شیشے کے نیچے کی جانب ایک ایسا خفیہ بٹن موجود ہوتا ہے جسے دبانے سے شیشے کے نیچے یا برابر میں ایک چھوٹا سا دراز کھل جاتا ہے۔ اس دراز میں باتھ روم کا ضروری سامان خاص طور پر خواتین کے لئے سینٹری پیڈز موجود ہوتے ہیں۔

اس بٹن سے کرسی کو آرام دہ بنائیں

Advertisement

نئے مسافروں کو پتا نہیں ہوتا کہ جہاز کی سیٹ کو آرام دہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ مسافر کے آرم ریسٹ کے نیچے ایک خفیہ بٹن موجود ہوتا ہے جسے دبا کر سیٹ کے پچھلے حصے کو مذید اونچا کیا جاسکتا ہے اور قدرے پیچھے کرکے اسے آرام دہ بنایا جاسکتا ہے جس کے بعد ٹانگیں رکھنے کی بھی مناسب جگہ مل جاتی ہے۔

پیلے بٹنز

جہاز کے سائیڈ میں کچھ پیلے بٹنز موجود ہوتے ہیں جو دراصل ننھے ہکس ہوتے ہیں۔ ان کے زریعے ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو باہر نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ ان میں رسی باندھ کر بھی مسافروں کو جہاز سے نکالا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسی کون سی شخصیت ہے جس کے گھر کے اوپر سے جہاز گزرنا سختی سے منع ہے؟

Advertisement

اگر نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں آج پھر ہم آپ کو بتائیں گے اس کا جواب۔

کون سی مشہور شخصیت کے گھر کے اوپر سے جہاز گزرنا منع ہے؟

عالمی شہرت یافتہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے گھر کے اوپر سے جہاز گزرنا سختی سے منع ہے، لیکن یہ جہاز میسی کے گھر کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے گھر کی جگہ کی وجہ سے منع ہے کیونکہ جس جگہ میسی رہتے ہیں وہ ماحولیاتی تحفظ والی جگہ ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا گھرجہاں ہے  وہ جگہ تاریخی اعتبار سے بہت اہمیت رکھتی ہے، وہاں بہت سے تاریخی مقامات اور مجسموں کی بڑی تعداد ہے جن کے تحفظ کی بنا پر وہاں کی گورنمنٹ نے اس جگہ کے اوپر سے جہاز گزرنا سختی سے منع کیا ہوا ہے۔

Advertisement

سال 2000 میں 13 سال کی عمر میں میسی نے بارسلونا کی مشہور لا ماسیا اکیڈمی کا رخ کیا تھا اور 2004 میں انہوں نے اپنا سینیئر ڈیبیو کیا تھا۔

انہوں نے اس کلب کے لیے 778 میچ کھیلے، 672 گول کیے جن میں سے 120 چیمپیئنز لیگ کے گول ہیں۔

چیمپیئنز لیگ میں ان کے گولوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے، سب سے زیادہ گول کرسٹیانو رونالڈو نے کر رکھے ہیں۔ میسی نے اس کے علاوہ 474 لا لیگا گول بھی کیے ہیں۔

میسی نے چھ مرتبہ یورپین گولڈن شو انعام جیتا ہے جو کہ یورپ کا سب سے زیادہ گول کرنے کا انعام ہوتا ہے۔

واضح رہےکہ رواں سال ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر