Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے خلاف ٹیم کامبی نیشن اہم ہوگا،انضمام الحق

Now Reading:

بھارت کے خلاف ٹیم کامبی نیشن اہم ہوگا،انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیم کامبی نیشن اہم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں شروع سے ہی اچھا کھیل کر حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف پہلے میچ سے متعلق انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاداب خان، شعیب ملک اور محمد حفیظ کا رول اہم ہوگا، جتنا ہمارے کھلاڑیوں نے یو اے ای میں کرکٹ کھیلی، کسی اور ٹیم نے نہیں کھیلی ہوگی۔

انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم اب متوازن ہے اچھی کارکردگی دیکھنے میں آئے گی، پلیئرز کی فارم کے ساتھ بطور ٹیم بھی کارکردگی اچھی ہونی چاہیے۔

ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، پاور ہٹرز ہر میچ میں پرفارمنس نہیں دے سکتے، آصف علی اس طرح کی کارکردگی نہ دکھا سکے جیسی ان سے توقع ہے۔

Advertisement

مشتاق احمد کا اپنے تبصرے میں کہنا تھا کہ یو اے ای کی پچز پر ہمیں اسمارٹ ہو کر کھیلنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر