Advertisement
Advertisement
Advertisement

کافی عرصے بعد ملک میں مذہبی سوچ والا وزیر اعظم آیا ہے، ارباب غلام رحیم

Now Reading:

کافی عرصے بعد ملک میں مذہبی سوچ والا وزیر اعظم آیا ہے، ارباب غلام رحیم

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ کافی عرصے بعد ملک میں مذہبی سوچ والا وزیر اعظم آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں تو ایسے وزیر اعظم آئے جو اسلام کا نام بھی نہیں لیتے تھے، کافی عرصے بعد ملک میں مذہبی سوچ والا وزیر اعظم آیا ہے، ایک طرف میرا جسم میری مرضی والے ہیں، دوسری طرف ہمارے وزیر اعظم دین کی بات کرتے ہیں۔

ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ افغان اشو پر وزیراعظم نے اچھا کردار ادا کیا ہے، پہلے لوگ وزیر اعظم کو مغربی سمجھتے تھے، لیکن اب عمران خان مذہبی سوچ رکھتے ہیں، عمران خان کی نیت خراب نہیں ہے، وزیراعظم کی ٹیم والے کچھ ہوسکتے  ہیں مگر خود اچھا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں وزرا کے نام ہیں تو وزیر اعظم عمران خان اس معاملے کو ضرور دیکھیں گے، جہانگیر ترین وزیر اعظم کے قریب تھے مگر ان کو بھی کوئی رعایت نہیں دی گئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قبل از وقت انتخابات کی بات کی ہے مگر ان کی اپنی کارکردگی کیا ہے، اس وقت جو اپوزیشن میں ہیں انہوں نے خود کبھی قبل از وقت الیکشن کروائے تھے کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 15 ہزار کی سطح عبور کرگیا
شہر قائد میں سرد سائبرین ہوائیں چل پڑی، چیف میٹرولوجسٹ
شام میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
رانا تنویر حسین کا کینیا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب
چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت کچے کے علاقے میں امن و امان کا جائزہ اجلاس
پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تیسری دوطرفہ سیاسی مشاورت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر