Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے پر عزم ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے پر عزم ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عالمی یوم پولیو کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پولیو ایک حساس مسئلہ ہے جو حکومت کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ پولیو سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت پولیو کے  تدارک کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے پر عزم ہیں، پولیو کا موذی مرض بچوں میں عمر بھر کی معذوری کا باعث بنتا ہے جس کے باعث  بچوں کی جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ عوام میں پولیو کے حوالے سے بھرپور شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے علماء کرام، والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی اور میڈیا کا بھی کلیدی کردار ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جاتی نظام کو بھی مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے، پولیو وائرس کے موثر تدارک سے ہی ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک بہتر اور محفوظ مستقبل دے سکتے ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ صحت عامہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، خاص طورسے بچوں کو پولیو سمیت دیگر امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے جاری عمودی پروگراموں کے لئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو صحت مند اور محفوظ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر