Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی سندھ کا 29 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان

Now Reading:

مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی سندھ کا 29 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان
نثار کھوڑو

صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی کا جنازہ نکلنے والا ہے، مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو بعد نماز جمہ  سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کرینگے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ اس وفاقی حکومت سے جلد نجات حاصل کرینگے، پی ڈی ایم اگر پیپلز پارٹی کی تجویز پر عمل کرے تو پہلے مرحلے میں پنجاب اور دوسرے مرحلے میں وفاق میں  عمران خان کی حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس حکومت سے جان چھڑانے میں سنجیدہ ہے تو ن لیگ اب پنجاب میں عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ بلوچستان کے بعد پنجاب میں عثمان بزدار کوعدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہٹانے کے لئے راستہ ہموار ہوچکا ہے۔

Advertisement

نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت کے رویوں نے پارلیمنٹ کے ماحول کو بھی خراب کردیا ہے جس وجہ سے پارلیمنٹ میں عوام کی بہتری کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ پیٹرول ادویات، بجلی ،گیس اور روز مرہ کی اشیاء مہنگی کرکے عوام کو زندہ قبر میں ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے، عمران خان کی حکومت عوام کے لئے عذاب بن چکی ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت کے پاس مہنگائی کے خاتمے کے لئے کوئی نظریہ نہیں ہے، آئندہ انتخابات کے بعد ملک میں پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت ہوگی۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ملک میں عمران خان کی حکمرانی رہے گی ملک کی بنیادیں بھی کمزور ہونگی، عمران خان فوری استعفیٰ دیکر چلے جائیں کیونکہ اب عوام اس حکومت کو اقتدار میں مزید برداشت نہیں کرنا چاہتی، آپ استعفیٰ دیں اور عوام کو بہتر فیصلہ کرنے کا موقع دیں۔

واضح رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہر شہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پر جیالوں کو شاباشی دیتے ہوئے کہا  تھا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہر شہر پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج حکومت کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔

بلاول بھٹو  زر داری نے کہا تھاکہ ضلع شانگلہ، ضلع کوہاٹ اور ضلع چنیوٹ میں جیالوں کا احتجاج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی ایک کڑی ہے، 15 دن سے جاری مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کی منظم مہم دراصل عوام کے جذبات کی عکاس ہے۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ جیالوں کے احتجاج کامیاب رہے ہیں، اب تمام ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف احتجاج کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر