Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈائنوسار کے زمانے کی ایک اور مخلوق مکمل حالت میں دریافت

Now Reading:

ڈائنوسار کے زمانے کی ایک اور مخلوق مکمل حالت میں دریافت
Advertisement

ڈائنوسار کے زمانے کی ایک اور مخلوق مکمل حالت میں دریافت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں سائنس دانوں نے ڈائنوسار کے زمانے کا کیکڑا دریافت کر لیا ہے جو 100 ملین یعنی دس کروڑ سال پہلے زمین پر پایا جاتا تھا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ میانمار میں جو کیکڑا دریافت ہوا ہے وہ اب تک دریافت ہونے والے قدیم ترین کیکڑوں کی سب سے مکمل باقیات ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ کیکڑا امبر کے ایک قدیم ٹکڑے میں ملا ہے، امبر درخت کا ایک شفاف گوند ہے، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیکڑا مکمل حالت میں ہے۔

Advertisement

ہارورڈ یونیورسٹی میں ارتقائی حیاتیات کے شعبہ کے ریسرچر ہیڈ زاویئر لوکی نے بتایا کہ یہ نمونہ اس قدر شان دار اور مکمل ہے کہ اس کے جسم کا ایک بال بھی نہیں ٹوٹا۔

انہوں نے کہا شاید یہ کیکڑا غلط وقت پر غلط مقام پر خوراک کی تلاش میں آیا تھا اور درخت کے گوند میں پھنس گیا۔ امبر کے نمونے پر کام کرنے والے چینی، امریکی اور کینیڈین سائنس دان، جو شمالی میانمار میں کام کر رہے ہیں، نے چھوٹے کیکڑے کو کریٹپسارا اتھاناتا کا نام دیا ہے۔

اگرچہ سب سے قدیم کیکڑے کی باقیات 200 ملین سال پہلے جراسک دور کے ہیں لیکن وہ زیادہ تر نامکمل ہیں۔

ماہرین اب کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافی اسکین کے ذریعے سے اس کیکڑے کے جسمانی اعضا کا جائزہ لے رہے ہیں، جو 5 ملی میٹر لمبا ہے اور ممکنہ طور پر کیکڑے کا بچہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویر میں نظر آنے والا یہ ڈائنوسار نما پرندہ ہے یا چھپکلی؟ بالآخرماہرین نے تحقیق کے بعد وضاحت کردی ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پچھلے سال میانمار سے دریافت ہونے والا رکاز، جسے ’’سب سے چھوٹے ڈائنوسار پرندے‘‘ کا لقب بھی دیا گیا تھا، اصل میں ایک چھپکلی تھی جو آج سے تقریباً دس کروڑ سال پہلے پائی جاتی تھی۔

اب ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم نے میانمار کے اسی علاقے سے بالکل یکساں جسامت اور کھوپڑی والا ایک اور رکاز (فوسل) دریافت کیا ہے جو خاصی مکمل حالت میں ہے۔

واضح رہےکہ ماہرین جسے پرندہ سمجھ بیٹھے تھے وہ دراصل ایک چھپکلی تھی لیکن ابھی اس قدیم و معدوم جانور کی مزید تفصیلات پر کام جاری ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
5 ایسے پودے جو گرمی کے موسم میں کریں آپ کی بڑی مشکل آسان
سوشل میڈیا پر متفکر صحت کیلئے ایک پانی کا گلاس بنا نیا ٹرینڈ
بصارت سے محروم بھکاری نے اپنایا بھیک مانگنے کیلئے نیا انداز
اسٹائلش سموسہ بنانے کی ترکیب نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
سعودی عرب میں "ڈریگن بال" تھیم پارک کی تعمیر کا اعلان
لاکھوں روپے کمانے والی 8 ماہ کی خوش قسمت بچی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر