Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر انہیں چائے پلانا نہ بھولنا، اسد عمر کا قومی کپتان کو مشورہ

Now Reading:

بابر انہیں چائے پلانا نہ بھولنا، اسد عمر کا قومی کپتان کو مشورہ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھارتی ٹیم کو فنٹاسٹک ٹی کا مشورہ دیکر ایک بار پھر بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقع وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پہلے ہم  پھینٹی لگاتے ہیں اور پھر جب یہ آسمان سے زمین پر آجاتے ہیں تو ان کو چائے پلاکر گھر بھیجتے ہیں۔

ٹوئٹر پر اسد عمر نے بابراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ بابر انہیں چائے پلانا نہیں بھولنا۔

اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بھارت کے لیے  27 فروری کے اس واقعے کی یاد تازہ کی جب پاکستانی فضائیہ نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو مار گرایا  اور پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا جس کے بعد ابھی نندن کی پاکستانی فوج کی حراست میں فنٹاسٹک ٹی کی  ویڈیو سامنے آئی۔

اسد عمر نے اس تاریخی واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہم ان کی پھینٹی لگاتے ہیں اور پھر جب یہ آسمان سے زمین پر آجاتے ہیں تو ان کو چائے پلاکر گھر بھیجتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں  گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر