شیخ رشید عمران خان کی حکومت گرانے میں سرفہرست کردار ادا کر رہے ہیں ، رانا ثناء اللہ

مریم اقبال

18th Oct, 2021. 04:07 pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید عمران خان کی حکومت گرانے میں سرفہرست کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید عمران خان حکومت کے لیے کھڈا کھود رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مریم نواز شریف کے بارے میں زبان سنبھال کر بات کریں ، شیخ رشید افواجِ پاکستان کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں ، خود ساختہ ترجمانوں کو روکنا ہوگا جو اپنے بیانات سے اداروں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید جیسے خود ساختہ ترجمان اپنے احمقانہ بیانات سے اداروں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں ، شیخ رشید فوج کے اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی ایس پی آر شیخ رشید کے حالیہ بیانات کا نوٹس لے ، شیخ رشید جس حکومت میں ہوتا اس کے خاتمے کا بندوبست بھی خود ہی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنویں کے مینڈک کی سایست ختم ہو گئی ہے،اب سمندروں کے پانیوں کی سیاست ہو گی ، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس وقت مہنگائی کے حوالے سے اہم میٹنگ کر رہے ہیں،ایک سال میں مہنگائی کوختم کر دینگے۔ وزیراعظم مہنگائی سےمتعلق ہفتہ واراجلاس بلاتےہیں ، مہنگائی ہے،قرضےبھی ہیں،کوروناکابھی سامنارہا،عمران خان مہنگائی پرقابوپانےکی پوری کوشش کررہےہیں،کوئی حکومت نہیں چاہتی ان کےدورمیں مہنگائی ہو۔

وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن بلاشبہ جوان قیادت ہے، سیاستدانوں کے پاس کوئی نیا جملہ نہیں ہے پرانی باتیں کرتے ہیں ،مریم اداروں کیخلاف بیانات دےکراپنےلیےخودگڑھےکھودرہی ہیں، ن لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی مریم نواز کا کردار تھا، اپوزیشن کےپاس سیاسی سوچ نہیں،بلاول دل کاجانی ہے،7خون معاف ہیں۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےانہیں تھکی ہوئی اپوزیشن ملی،عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ افغانستان کےساتھ ویزافیس31دسمبرتک ختم کردی گئی،افغانستان کےشہریوں کوآن لائن ویزاجاری کیاجائےگا،افغانستان کیلئےویزاآن ارائیول کی سہولت ختم کردی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کےپلگوں میں کچراپھنساہواہے،اپوزیشن کےرنگ پسٹن بیٹھےہیں،انجن دھواں ماررہاہے،ملک لوٹنےوالےمنہ صاف کرکےپھروکٹری کانشان بناتےہیں،بینک ڈکیتوں کی ضمانت،فون چوری کرنےوالا6،6ماہ اندررہتاہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مراہواسیاسی ہاتھی ہے،پی ڈی ایم سےکہتاہوں کنوئیں کی مینڈک کی سیاست کادورختم ہوچکا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر  قیدیوں کی 90 روزکی سزامعاف کررہےہیں،سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی۔

Square Adsence 300X250