Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیر اعظم

Now Reading:

عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیر اعظم
عمران خان
Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی جس میں علماء نے عمران خان سے سعد رضوی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اگر عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ عدلیہ پر چھوڑ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنا مسئلے کا حل نہیں ، دنیا کو توہین رسالت سے متعلق سمجھانا ہوگا ، ماضی میں کسی وزیراعظم کو اس موضوع پر بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ، دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہ کرنے سے اربوں مسلمانوں کے دل دکھتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ عشق رسولﷺ صرف تحریک لبیک نہیں سارے مسلمانوں میں موجود ہے ، حکومت لانگ مارچ پر تشدد نہیں کرنا چاہتی ، فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی ، پولیس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ علماء نے فواد چوہدری کے بیانات پر اعتراضات کیے اور ان کے بیانات کا حوالہ بھی دیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امن کے لیے آخری حد تک جائیں گے، محسن نقوی
خیبرپختونخوا ؛ غیرملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کی منظوری دے دی
جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت
توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر