خیبرپختونخوا میں کورونا کی صورتحال

Tanzeela qureshi

26th Oct, 2021. 07:40 pm
40 more people died of Coronavirus across the country

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 5 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 727 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 646 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 188 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 466 ہوگئی ہے، صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار 855 نئے ٹسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 32 لاکھ 35 ہزار 443 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 453 ہوگئی ہے، پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ  63 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔

Square Adsence 300X250