Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک کا ایندھن کی قیمتوں پر براہِ راست کوئی اختیار نہیں ، ترجمان کے الیکٹرک

Now Reading:

کے الیکٹرک کا ایندھن کی قیمتوں پر براہِ راست کوئی اختیار نہیں ، ترجمان کے الیکٹرک
کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا ایندھن کی قیمتوں پر براہِ راست کوئی اختیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جولائی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوامی سماعت 2 ستمبر کو ہوئی تھی ، یہ سماعت ماہانہ بنیاد پر نیپرا کے قوانین کے عین مطابق ہوتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ بات اہم ہے کہ اس مد میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ کا اثر کے الیکٹرک کے منافع پر ہرگز نہیں پڑتا ، نیپرا کی جانب سےمنظور کردہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر اوسطاً اثر  0.689 فی یونٹ نومبر کے مہینے میں آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
میاں منشی اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا حکم
چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت
عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈو سکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی، فیصل سلطان

Now Reading:

اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی، فیصل سلطان
فیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت صحت سہولت پروگرام کا اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے جبکہ ویڈیو لنک پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور کے پی کے صوبائی وزیر تیمور ظفر جھگڑا نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام حکومت کا ایک انقلابی پروگرام ہے، صحت سہولت پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت فاٹا تھرپارکر، کے پی کے آزاد جموں کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سات اضلاع کے لوگوں کو بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت تمام لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں۔ اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے تمام مستقل رہائشیوں کو جنوری 2022 سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت موجود ہو گی۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے صحت  ڈاکٹر فیصل سلطان نے فارما سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ جب ایکسپورٹ زیادہ نہ ہوں تو کرنسی پر پریشر آتا ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تین سو ملین ڈالر کی صنعت پانچ ارب ڈالر سے بھی اوپر جاسکتی ہے ، فارما میں ہم دنیا میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں ، اعلیٰ معیار اور بین الاقومی لیول کو میٹ کرنا ضروری ہے ، ہمارے صارف کی بھی ہم سے امیدیں ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یہ انویسٹمنٹ اگر بہتر معیار میں ڈالیں گے تو ہرسطع پر بہتری آئے گی ، ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے پالیسی کی واقعی ضرورت ہے ، اس صنعت کی ساخت کو بہتر کرنے کیلئے ایتیکل مارکیٹنگ انتہائی اہم ہے ، ڈریپ میں بہتری کی گنجائش ہے جس میں اپ گریڈشن انتہائی ضروری ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت  ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی کمپنی کو رجسٹرڈ کروانے سے متعلق آسانی پیدا کریں گے ، ریسرچ پر بھی کام ملک کیلئے ضروری ہے ، جدت، ریسرچ اور تحقیق پر کام لازم ہے ، نئی ادویات پاکستان میں بنیں اور بین الاقومی سطع پر جائیں گی تو ملک اوپر جائے گا۔