Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی فتح  کے موقع پر اہلیہ نے عُمر شریف کی یادگار تصویر شیئر کردی

Now Reading:

پاکستان کی فتح  کے موقع پر اہلیہ نے عُمر شریف کی یادگار تصویر شیئر کردی

پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد معروف کامیڈین کنگ عُمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے اُن کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مرحوم عُمر شریف کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں اداکار میچ دیکھ رہے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by S Zareen Omer Sharif (@zareeenomer)

Advertisement

شیئر کی گئی تصویر میں عُمر شریف کو ٹی وی اسکرین کے پاس دیکھا جاسکتا ہے جس پر پاکستان کا میچ نشر ہو رہا ہے۔

زرین غزل نے شوہر کی تصویر کے کیپشن میں قومی کرکٹرز کو جیت کی مبارکباد دی اور لکھا کہ پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ اس جیت کے مستحق تھے۔

عُمر شریف کی اہلیہ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پرفارمنس کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ مقابلے میں 152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔

Advertisement

کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے، شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لیکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیارا اڈوانی اداکارہ بننے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟
کم عمر پاکستانی یوٹیوبر شیراز کا بڑا کارنامہ
عامر خان کے بعد رنویر سنگھ بھی ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
حبا بخاری اور شہریار منور کے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچادی
بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی جعلی ویڈیوز سے نئے خدشات جنم لینے لگے
مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی آج 13 ویں برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر