Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے، عبدالحمید لون

Now Reading:

بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے، عبدالحمید لون
Advertisement

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارت کی قابض افواج اور بھارتی پولیس نے پچھلے 72 گھنٹوں میں  مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج اور بھارتی پولیس نے سری نگر، ڈاؤن ٹاؤن سے 76 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ کریک ڈاؤن اور چھاپوں میں 600 کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ وادی کے دوسرے علاقوں بڈاگام، بارہ مولہ،  پلوامہ،  شوپیاں،  گاندربل، اسلام آباد سے  500 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بہت سے کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور تشدد سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے ہیں۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں زیادہ تر نوجوان اور کم عمر بچے شامل ہیں جبکہ بھارتی قابض افواج نے چھاپوں کے دوران خواتین کے ساتھ دست درازی بھی کی ، اس دوران خواتین کو تھانوں میں طلب کر کے ہراساں بھی کیا جاتا رہا۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ وادی کے مختلف علاقوں میں تشدد اور جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

Advertisement

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کرتے ہیں۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا مزید کہنا تھا کہ حقوق نسواں کی عالمی تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیری خواتین کے تحفظ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
ماسکو حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ تفویض
اسرائیل کا عید کے بعد رفح پر حملوں کا منصوبہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر