گورنر سندھ عمران اسمعیل نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے شہید ملت لیاقت علی خان کی 70ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان فرزند کراچی اور کراچی میں ہی انکی شہادت ہوئی تھی۔
گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کا کہنا تھا کہ وہ قائد اعظم کی پالیسیوں کو لے کر آگے چلے ، لیاقت علی خان نے خزانے پر بوجھ نہیں ڈالا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان کو شہید کرنے والا قتل تو مر گیا لیکن اس سازش کو بننے والے آج تک نہیں پکڑے گئے ہیں، ہم نے شہر کو بدامنی سے نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس چیز کا احساس ہے کہ مہنگائی سے لوگوں کو تکلیف ہوگی ، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، عالمی منڈی میں پیٹرول کی پرائیز بڑہی ہیں ۔
عمران اسمعیل کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی عالمی منڈی میں قیمت کم ہوگی تو ہم بھی کم کریں گے، جتنی فکر عمران خان کو ہے وہ وہی ہے جو قائداعظم اور لیاقت علی خان کو تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے گندم ریلیز کی ہے اب آٹا سستا ہونا چاہیے ، میں وزیراعلیٰ سندھ سے پیر کو اس حوالے سے بات کروں گا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ، سعید آفریدی ،راجہ اظہر اور تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی سمیت دیگر بھی گورنر عمران اسمعیل کے ہمراہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News