Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف ہمارے ملک کا اثاثہ تھے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

عمر شریف ہمارے ملک کا اثاثہ تھے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمر شریف ہمارے ملک کا اثاثہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عمر شریف کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر اور فواد عمر سے تعزیت کی

ملاقات میں جواد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے والد عمر شریف کے علاج کے لیے مکمل تعاون کیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب مکمل رابطے میں رہے۔

جواد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ والد کی خواہش پر انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر تدفین کیا گیا، تمام انتظامات پر سندھ حکومت نے مکمل ساتھ دیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ عمر شریف کے کے انتقال پر افسوس ہے۔ عمر شریف کامیڈی کے کنگ تھے اور ہمارے ملک کا اثاثہ تھے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں،عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔ اللہ تعالیٰ عمر شریف کے اہل خانہ اور مداحوں کو صبر دے۔

ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔

یاد رہے کہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔

Advertisement

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا تھا ۔

واضح رہے کہ عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974  میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔

عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر